ابنا: امریکی وزارت خارجہ نے میامی میں ونزوئیلا کے کونسلرلیویا اکوستانوگوئراکو امریکہ کےلئے ناقابل قبول قراردیتےہوئےکہاہےکہ وہ آئندہ تین دنوں میں اس ملک کوترک کردیں۔
باوجوداس کےکہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ونزوئیلاکے اس سفیر کوباہرنکالنےکی کوئی وجہ نہیں بیان کی گئی ہے لیکن میامی کےاخبارہیرالڈ نے اف بی آئی کےحوالےسےلکھاہےکہ آگوسٹانوگوئرا پراس ملک میں سائبرحملے کرنےکی کوشش کرنےکاالزام ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کےترجمان ویلم اوسٹیک نے اس سلسلےمیں کہاکہ اس ملک کی حکومت آگوسٹاکونکالےجانےکےپس پشت وجوہات کوفاش نہيں کرسکتی۔
امریکی حکومت کایہ اقدام ، لاتینی امریکہ کےملکوں کوایران کےساتھ تعلقات کےبارےمیں خبردارکئےجانےکےدودن بعد انجام پایاہے۔
ایران علاقےمیں امریکہ کاایک اسٹریٹیجک دشمن شمارہوتاہے اور ونزوئیلالاتینی امریکہ کےعلاقےمیں امریکہ کاسب سےبڑا نقاد ہے ۔
امریکہ ان حکومتوں پرہمیشہ بےبنیاد الزامات لگاتارہتاہے جو امریکی پالیسیوں سےالگ اپنی خودمختارپالیسیاں چاہتےہيں ۔ امریکہ کی جانب سےونزوئیلا کےکونسلرپر اس ملک میں سائبرحملےکرنےکاالزام، ونزوئیلا سےامریکی دشمنی کانتیجہ ہے۔
امریکہ ہرسال ، ونزوئیلا، کیوبا، بولویہ اورعلاقےکےدوسرےممالک کو جن کےامریکہ سےاچھےتعلقات نہيں ہیں، دہشتگردی کی حمایت، غیرجمہوری اقدامات اورمنشیات کی اسمگلنگ کاالزام لگاتارہتاہے جن کاعیاریوں سےپر امریکی تاریخ کی بناپر کچہ زیادہ اثرنہیں ہوتابلکہ اس کانتیجہ ان ممالک کےساتھ امریکہ کےتعلقات مزید خراب ہونےاور وہائٹ ہاؤس سےلاتینی امریکہ کی حکومتوں کےدوری اختیارکرنےکی صورت میں نکلتاہے۔
جب سےہیوگوچاويز ونزویلا کےصدر منتخب ہوئےہيں اس وقت سے اب تک امریکہ ونزوئیلا کےمفادات کو نقصان پہنچانےکی کوشش کرتارہاہے ۔ امریکہ نےونزوئیلا کونقصان پہنچانےکےلئے ہیوگوچاویزکاتختہ الٹنےکی کوشش سےلےکرعوام کوبھڑکانے، احتجاجی مظاہروں اور تیل کی صنعت میں ہڑتال کرانےتک تمام کوششیں کی ہیں۔
مجموعی طور پر ایسانظرآتاہے کہ امریکی صدرباراک اوباما اوراس ملک کی وزارت خارجہ کےترجمان ویکٹوریانولانڈ کی دھمکیاں بھی ونزوئیلا کےموقف پراثراندازنہيں ہوسکيں ان کی کوشش ہےکہ امریکہ سےونزویلا کےسفارتکاروں کےاخراج کےذریعے اپنی دھمیکوں کےلاحاصل ہونےکاتاثرکچہ کم کرسکیں۔
.............
/169